Advertisement

اداکارہ جویریہ سعود کا شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف

اداکارہ جویریہ سعود کا شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف

پاکستان کی سینیئر اداکارہ جویریہ سعود نے شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ جویریہ سعود نے بتایا کہ انہیں شوبز میں آنے کے لیے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ بچپن سے ہی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر کام کرتی آ رہی تھیں اور پہلا ڈراما ’انہونی‘ کامیاب ہونے کے بعد انہیں مسلسل کام ملنا شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز سمیت ہر شعبے میں غلط افراد موجود ہوتے ہیں اور ہر شعبے میں اچھائی کے ساتھ برائی بھی رہتی ہے، اسی طرح شوبز میں بھی برے لوگ موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے بعد وہ ہر کسی کو جھوٹ بولتی تھیں کہ ان کی منگنی ہوچکی ہے، جس وجہ سے لوگ ان سے زیادہ فری نہیں ہوتے تھے اور انہیں پارٹیوں یا دعوتوں پر چلنے کا نہیں کہتے تھے۔

اداکارہ جویریہ سعود کے مطابق دوسری انڈسٹریز کی طرح شوبز میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ ہر کسی کو ان کی شخصیت کی وجہ سے کام دیا جاتا رہا ہے۔ ماضی میں بھی ایسے لوگوں کو زیادہ کام ملتا تھا جو کام کے بدلے دوسروں کو کوئی نہ کوئی فائدہ دے رہے ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی، وہ کسی کو کوئی فائدہ نہیں دیتی تھیں، جس وجہ سے انہیں ماضی میں متعدد معروف کردار نہیں دیے گئے، لیکن انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کام کے بدلے میں ان سے ایسے فائدے کی امید رکھی گئی کہ وہ ان کے ساتھ رات دیر گئے پارٹیوں میں موجود رہیں گی۔

Advertisement

اداکارہ جویریہ سعود کے مطابق اب انڈسٹری بہتر ہو چکی ہے، اب زیادہ سہولتیں اور آسائشیں دستیاب ہیں۔ اب خواتین کے پاس بھی زیادہ آپشنز موجود ہیں اگر کوئی ان کے ساتھ کوئی غلط بات کرتا ہے تو وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتی ہیں اور لوگ ان کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/367240/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/367240/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version