76 واں جشن آزادی؛ کیفی خلیل کی امریکا میں شاندار پرفارمنس

کیفی خلیل نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر امریکا کے شہر ٹیکساس میں کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹیکساس کے شہر شوگرلینڈ میں منعقد ہونے والے اس کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار کیفی خلیل سمیت دیگر کئی نامور گلوکاروں نے شاندار پرفارمس پیش کی۔
دوران کنسرٹ کیفی خلیل کو لے جانے کے لیے خاص پروٹوکول دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوسٹن کی ٹریفک پولیس نے کیفی خلیل کو لے جانے کے لیے ٹریفک کی روانی کو کچھ دیر کے لیے معطل کر دیا۔
ویڈیو میں کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ میں تھوڑا سا تھکا ہوا تھا لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں، اتنا پیار اور عزت مل رہی ہے اور بالکل اپنے ملک جیسا ہی محسوس ہو رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/381486/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/381486/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

