76 ویں یوم آزادی پر ترک اداکار کا پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری

76 ویں یوم آزادی پر ترک اداکار کا پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری
معروف ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن الپ کا اہم کردار نبھانے والے ترک اداکار نے76 ویں یومِ آزادی پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
حال ہی میں ترک اداکار جلال آل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں پاکستانیوں کو اردو زبان میں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو ان کے 76 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ماضی سے لے کر ہمارے اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔
جلال آل نے قائداعظم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی مغفرت کرے اور اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ دے، آمین۔
اُنہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے بھی دعا کی۔
اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے مشہور ملی نغمے’دل دل پاکستان‘ کے ایک مصرے کو ’دل دل پاکستان جاں جاں ترکیہ ‘ گایا اور آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/404460/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/404460/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News