جاوید شیخ نے اپنی فٹنس اور چمکتی ہوئی جلد کا راز بتا دیا

سینئر اداکار جاوید شیخ نے “فیمینزم” کی مخالفت کردی
جاوید شیخ کے نام سے کون واقف نہیں، وہ پاکستان ٹیلی وژن اور فلم کے ایک باصلاحیت اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں سمیت لاتعداد ہٹ پروجیکٹس کیے ہیں۔
ان کے مقبول ترین پراجیکٹس جیسے ان کہی، زندگی گلزار ہے، چیف صاحب، طیفا اِن ٹربل اور نہ معلوم افراد میں ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
جاوید شیخ نہ صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، بالی ووڈ میں ان کی مشہور فلم اوم شانتی اوم کو کافی پزیرائی ملی جبکہ کئی اور قابل ذکر فلمیں بھی ان کی اداکاری کے کیریئر میں شامل ہیں۔
حال ہی میں جاوید شیخ کو ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے زندگی اور فٹنس کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انہوں نے فٹ رہنے کے لیے اپنی کھانے کی عادات کے بارے میں تفصیلات سے بھی ناظرین کو آگاہ کیا۔
شو کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ میں بہت اچھا میزبان ہوں، میں چاہتاہوں کہ میرے دوست میرے رشتے دار سارے میرے گھر آئیں مجھے ہمیشہ اپنے مہمانوں کو اچھا کھانا کھلانا پسند ہے۔ مجھے کھانا پکانا بھی آتا ہے اور مجھے شوق ہے کھانا بنانے کا۔
لیکن میں بہت کم کھاتا ہوں، چاہے مجھے بہت بھوک لگی ہو، میں صرف آدھا کھانا کھاتا ہوں، مثال کے طور پر، اگر مجھے دو روٹی کی بھوک لگی ہوگی تو میں ایک روٹی کھاؤں گا۔ میں فاسٹ فوڈ، جوس اور فیزی ڈرنکس کو ہاتھ نہیں لگاتا، میں تمام سبزیاں، پھل اور قدرتی جوسسز لیتا ہوں۔
جب بھی میں بیرون ملک جاتا ہوں تو میں بہت کم ہوٹلوں میں ٹھہرتا ہوں، میں وہاں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیتا ہوں کیونکہ مجھے ایک باورچی خانہ چاہیے ہوتا ہے جہاں میں خود صحت بخش کھانا تیار کرسکوں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جس بھی ملک میں جاتے ہیں وہاں بازار جاکر خود ہی گروسری کرتے ہیں اور کھانا تیار کر کے کھاتے ہیں اور یہی ان کی صحت اور فٹنس کا راز ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/420642/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/420642/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

