ذہنی طور پر اب فلم کرنے کیلئے تیار ہوں، اداکارہ انمول بلوچ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ ذہنی طور پر اب فلم کرنے کیلئے تیار ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ انمول بلوچ کا فلم انڈسٹری جوائن کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ پہلے اس سلسلے میں کچھ تذبذب کا شکار تھی لیکن اب ذہنی طور پر فلم کیلئے تیار ہوں، اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
فلم میں آئٹم نمبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ میں کبھی بھی نہیں کروں گی کیونکہ ہمارے ملک میں اسے پسند نہیں کیا جاتا۔
پاکستانی ڈراموں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں یا تو خواتین بہت رو رہی ہیں، یا پھر بہت ہی بُری ہیں، اس وقت جتنے بھی سکرپٹ آرہے ہیں ان میں ایک ہی طرح کی کہانیاں ہیں، مصنفین کو چاہیے کہ وہ سکرپٹ کو ذرا تبدیل کریں۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ انمول بلوچ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/421391/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/421391/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News