سنیل شیٹھی کا ہیرا پھیری 3 سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

سنیل شیٹھی کا ہیرا پھیری 3 سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کا ہیرا پھیری 3 سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ فلم کے تیسرے حصے کیلئے پرومو شوٹ کر لیے گئے ہیں اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع کر دی جائے گی جو جلد سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فلم سے بےحد اُمیدیں ہیں، ہمیں احساس ہی نہیں ہوا کہ ہیرا پھیری کو 16 برس گزر گئے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ پریش راول اکشے اور وہ ایک مرتبہ پھر ہیرا پھیری 3 کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
سنیل شیٹھی نے کہا کہ ان کے اور پریش راول کے درمیان گہری دوستی اور قریبی تعلقات ہیں البتہ اکشے کمار سے ان کی ملاقات کم ہوتی ہے مگر وہ رابطے میں رہتے ہیں۔
سنیل شیٹھی نے کہا کہ اکشے آج بھی انڈسٹری کا سب سے فٹ اداکار ہے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ سنجے دت بھی ہیرا پھیری 3 جوائن کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/434256/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/434256/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News