گھر والے میرا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھتے، اداکارہ زباب رانا

گھر والے میرا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھتے، اداکارہ زباب رانا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ گھر والے میرا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھتے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی انہیں اس قدر سپورٹ کرتی ہے کہ انہوں نے آج تک ان کا ایک بھی ڈراما نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں یاد کہ میری والدہ، بہن یا بھائی کو میرا کوئی ڈراما یاد بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن میری فیملی میرے کرئیر کے معاملے میں مجھے سپورٹ کرتی ہے، ان کی طرف سے مجھے بہت پیار ملا اور ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔
اداکارہ زباب رانا کے مطابق لوگ کہتے ہیں کہ مثبت کرداروں میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی لیکن ایسا نہیں ہے، ان کرداروں میں بھی بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں میں رونا آسان کام نہیں ہے، مجھے فیک رونا نہیں آتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/470545/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/470545/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

