اللو ارجن، نیشنل ایوارڈ جیتنے والے پہلے تیلگو اداکار بن گئے

اللو ارجن، نیشنل ایوارڈ جیتنے والے پہلے تیلگو اداکار بن گئے
اداکار اللو ارجن نے اپنی بلاک بسٹر پشپا: دی رائز کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔
جمعرات کو 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس میں اللو کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد وہ نیشنل ایوارڈ جیتنے والے پہلے تیلگو اداکار بن گئے ہیں۔
بعدازاں اس جیت کا جشن مناتے ہوئے اللو ارجن کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں جشن مناتے ہوئے اور جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
Allu Arjun celebrating his National Award win as Best Actor with #Pushpa team @alluarjun#69thNationalFilmAwards#NationalFilmAwards2023pic.twitter.com/w8fGpjsfwM
Advertisement— Vamsi Kaka (@vamsikaka) August 24, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہدایت کار سوکمار کو پشپا کے اداکار جذباتی ہونے پر گلے لگائے ہوئے ہیں جبکہ فلم کی باقی ٹیم نے اداکار کی کامیابی پر خوش ہوتی اور جشن مناتی نظر آئی جس میں میڈیا اور فوٹوگرافروں کو بھی بلایا گیا تھا۔
پشپا: دی رائز، جس کی ہدایت کاری سوکمار نے کی ہے۔ 17 دسمبر 2021 کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اللو ارجن نے پشپاراج عرف پشپا، ایک ٹرک ڈرائیور کا کردار ادا کیا، جو روزی کے لیے سرخ صندل کی لکڑی اسمگل کرتا ہے۔ رشمیکا مندنا نے خاتون مرکزی کردار سری والی کا کردار ادا کیا جبکہ فہد فاصل کو مرکزی مخالف کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/473492/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/473492/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News