کائلی جینر اور تیموتھی چالمیٹ نے راہیں جدا کرلیں؟

کائلی جینر اور تیموتھی چالمیٹ نے راہیں جدا کرلیں؟
کائلی جینر اور ٹموتھی چالمیٹ نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم اس حوالے سے اصل وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔
کائلی جینر اور ٹموتھی چالمیٹ سات ماہ تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد الگ ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے اپنا رومانس ختم کر دیا۔ ریئلٹی ٹی وی اسٹاراور کاروباری شخصیت کائلی اور ٹموتھی نے ان سات مہینوں میں رومانوی افواہوں پر توجہ نہیں دی تھی اور نہ ہی عوام کے سامنے ایک ساتھ سامنے آئے تھے۔
رواں سال اپریل میں یہ افواہیں سامنے آئی کہ کائلی نے گلوکار و ریپر ٹریوس اسکاٹ سے رشتہ توڑ لیا ہے، جس کے ساتھ اس کے دو بچے ہیں ، بیٹی اسٹورمی، جو پانچ سال کی ہے، اور بیٹا آئر، جو ایک ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ کائلی فی الحال ٹموتھی کے ساتھ چیزوں کو آفیشل نہیں کرنا چاہتی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/488315/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/488315/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

