اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنے منگیتر سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو شادی کریں گی۔
ان کی شادی راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں منعقد ہوگی۔
رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کریں گے۔
تاہم اس حوالے سے پرینیتی چوپڑا یا راگھو چڈھا کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/493411/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/493411/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

