احد رضا میر اور اقراء عزیز جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

احد رضا میر اور اقراء عزیز جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ اقراء عزیز جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ احد رضا میر اور اقراء عزیز پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں گے۔
اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی زیر ملکیت پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس ڈرامے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس کے سیٹ سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل تصاویر میں ان دونوں فنکاروں کو شوٹنگ میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکاروں کی یہ جوڑی اس سے قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/510353/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/510353/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

