Advertisement

کاجول نے اپنی 49 ویں سالگرہ کا جشن خوب دھوم سے منایا

کاجول نے اپنی 49 ویں سالگرہ کا جشن خوب دھوم سے منایا

بالی ووڈ انڈسٹری کی ورسٹائل ، صدا بہار اور چلبلی اداکارہ کاجول نے اپنی  49 ویں سالگرہ کا جشن اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ دھوم دھام سے منایا۔

کاجول نے 5 اگست کو اپنی 49 ویں سالگرہ منائی۔ ایک فین کلب نے پارٹی کی  ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو تنوجا، اجے دیوگن، وتسل شیٹھ کے ساتھ اپنی سالگرہ کے لمحات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک نظر ویڈیو پر،

 کاجول کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پر کشش اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز 1992 میں فلم ’بے خودی‘ سے کیا۔

اس کے بعد انہوں نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت: دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کاجول نے اپنی ہر دوسری فلم سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا، اور ایک کے بعد ایک بالی ووڈ کو سپرہٹ فلم دی، اس دوران انہیں مداحوں کی طرف سے بہت محبتیں بھی ملیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ میں 30 سال مکمل ہو نے کے اس سنہری موقع پر کاجول نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی مقبول فلموں کا ایک ویڈیو مونٹیج بھی پوسٹ کیا۔

View this post on Instagram

Advertisement

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ کل کسی نے مجھ سے پوچھا کہ اس موقع پر میں کیا محسوس کر رہی ہوں؟ تو میں‌ یہ کہوں‌ گی کہ میں جو بھی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان نہیں‌ کر سکتی سوائے اس کے کہ  مجھے میرے پرستاروں نے ان تیس برسوں میں جو محبت اور پیار دیا میں اس کے لئے ان کی شکر گزار ہوں، میں ان کی اس غیر مشروط محبت کی قرضدارہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/520444/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/520444/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version