Advertisement

گانوں میں خواتین کا حوالہ دیئے جانے پر بادشاہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار

بادشاہ

میرے پاس مہنگی گاڑیوں کا کلیکشن ہے، گلوکار بادشاہ

آج کی تاریخ میں دنیا بھر میں موسیقی میں سب سے زیادہ مقبول ’ہپ ہاپ‘ ہے اور بالی ووڈ میں اس طرح کی موسیقی کرنے والے فنکاروں میں ’بادشاہ‘ کا نام سرفہرست ہے۔

حال ہی میں بادشاہ نے اپنا نیا گانا ’گرل کون‘ جاری کیا ہے جو کہ ہپ ہاپ موسیقی کے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی منانے کا ان کا اپنا انداز ہے تاہم اس موقع پر انہوں نےگانوں میں خواتین کا حوالہ دیئے جانے پر  اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔

مردوں کی اکثریت والی ہپ ہاپ اسپیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ریپر بادشاہ نے کہا ہے کہ، “مجھے ہپ ہاپ انڈسٹری کے اندر اس ترقی اور شمولیت پر فخر ہے۔ ہمیں ‘بوائز’ کلب’ کے ٹیگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مرد اور خواتین فنکاروں کو ایک جیسی عزت ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ، مجھے آج خواتین کو اپنے لیے وکالت کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ نسل زیادہ بہادر ہے اور وہ بالکل جانتے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور وہ اسے کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں ایسی موسیقی کیخلاف ہوں جو خواتین کو کسی چیز کے طور پر پیش کرے۔ میرے گھر میں فیملی ممبرز ہیں اور میری موسیقی ذمہ داری اور احترام کی جگہ سے آتی ہے۔’’

Advertisement

بادشاہ نے اپنے متنازعہ گانوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں آپ کی طرح ہوں۔ میں اپنی موسیقی کے ذریعے لوگوں کو صرف وہی بتاتا ہوں جو میں دیکھتا ہوں۔’’

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/527446/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/527446/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version