آمنہ ملک اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں؟

آمنہ ملک اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے بتادیا کہ وہ اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے کرئیر، شادی اور زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں کھُل کر بات کی۔
شادی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی 18 برس کی عمر میں ہوگئی تھی، ان کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی 20 سال کی ہے اور چھوٹی بیٹی 13 سال کی ہے۔
آمنہ ملک نے بتایا کہ وہ شروع سے بہت شرارتی، باتونی لڑکی تھیں، جو منہ میں آتا بول دیتی تھیں، جس کی وجہ سے شادی کے بعد انہیں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے حمل ضائع ہونے سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی بیٹی جب 4 سال کی تھی تو دوسرے بچے کی پیدائش کو کچھ ماہ باقی تھے۔ اس وقت حمل کا ساتواں مہینہ تھا، گھر کے کاموں کے دوران مجھے نہیں معلوم تھا کہ بچے کا انتقال ہوچکا ہے، الٹراساؤنڈ کروانے گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ زندہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ڈاکٹر نے آپریشن کرنے سے انکار کر دیا اور نارمل ڈلیوری کا مشورہ دیا، وہ دن میرے لیے کافی تکلیف دہ تھے، جو لوگ مجھ سے ملنے آتے تھے وہ بچے کے مرجانے کا افسوس کرتے تھے (کیونکہ وہ بیٹا تھا) انہیں میری کوئی فکر نہیں تھی۔
اداکارہ کے مطابق اس وقت سسرال میں کسی کی شادی تھی، تو سب کو شادی میں پہنچنے کی فکر تھی، کسی کو میری فکر نہیں تھی، میں اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال میں اکیلی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس حادثے کے بعد ڈپریشن میں چلی گئی تھی، لوگوں نے مجھے کہا کہ میں نے فیشن کی خاطر اپنے بچوں کو خود ہی مار دیا ہے۔
آمنہ ملک نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ ٹیچنگ کر رہی تھیں، اس دوران انہیں مارننگ شو میں میزبانی کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مارننگ شو میں شادی بیاہ اور رقص کرتے ہیں جس کی وجہ سے میرے والدین نے منع کردیا اور میں خود بھی نہیں کرنا چاہتی تھی کہ ایسا کوئی پروگرام کروں، بعد ازاں انہیں ایک نیوز چینل سے مارننگ شو میں میزبانی کی پیشکش ہوئی جہاں انہوں نے 2012 سے اپنے پروگرام اور کرئیر کا آغاز کیا۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ مجھے اس وقت مارننگ شو کی میزبانی کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ملتے تھے لیکن بڑے چینلز کے مارننگ شوز میزبانی کےلیے 15 لاکھ معاوضہ دیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/530420/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/530420/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News