لیجنڈری اداکارہ انتقال کرگئیں

لیجنڈری اداکارہ انتقال کرگئیں
ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ڈورین مینٹل انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی سیریز ”ون فٹ ان دی گریو“ میں اپنے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ کے ترجمان نے میڈیا کو اُن کی موت کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ ڈورین مینٹل نے ”ون فٹ ان دی گریو“ میں جین وار بوائز کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ وہ ڈاکٹرز اور کورونیشن اسٹریٹ میں بھی نظر آئیں۔
معروف اداکارہ نے نیشنل تھیٹر میں ”ڈیتھ آف اے سیلزمین“ میں اپنے کردار کے لیے 1979 میں اولیور ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/539261/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/539261/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

