فرح خان کی لندن میں ‘دیسی گری’ کی ایک مزاحیہ جھلک

فرح خان کی لندن میں ‘دیسی گری’ کی ایک مزاحیہ جھلک
فرح خان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور شخصیات میں سے ایک ہیں اور ایک مشہور کوریوگرافر اور ہدایت کار ہونے کے علاوہ وہ طنز و مزاح کی بھی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔
فرح خان اس وقت لندن میں ہیں اور وہاں سے ان کی کچھ مزاحیہ ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا ہے ۔
لندن کی گلیوں میں گھومتے ہوئے، فرح اپنی ‘دیسی گری’ کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہیں اور ان کے مداح اسے پسند کر رہے ہیں۔
حال ہی میں معروف کوریوگرافر-ڈائریکٹر نے اپنی لندن ڈائریز سے ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس نے صارفین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
فرح خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں رہنے کے لئے کمرے کی تلاش میں استقبالیہ ڈیسک پر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ مینیجر سے بات کرتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں، “ہیلو، میں لندن میں ہوں۔ میں اس کے خوبصورت ہوٹل میں آئی ہوں اور میں رہنے کے لیے کمرہ تلاش کر رہی ہوں۔ فرح نے مزید کہا، “مجھے ایک کمرہ چاہیے، آپ مجھے کیا دکھا سکتے ہیں۔”
کمروں کے بارے میں پوچھنے کے بعد، ہوٹل مینیجر پھر اپنےعالیشان سویٹس کی تفصیلات بتاتا ہے جس پر فرح کہتی ہیں کہ “میرا بجٹ 40 پاؤنڈ ہے، آپ مجھے اس میں کیا دکھا سکتے ہیں”، فرح کے بجٹ سے حیران ہو کر، منیجر پھر مزاحیہ انداز میں جواب دیتا ہے اور کہتا ہے، “40 پاؤنڈ… میں آپ کو دروازہ دکھا سکتا ہوں۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/561851/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/561851/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News