بہروز سبزواری نے بالی ووڈ سے موصول ہونیوالی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
پاکستان کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے بالی ووڈ سے موصول ہونیوالی پیشکش کو ٹھکرانے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔
بہروز سبزواری نے بالی ووڈ سے موصول ہونے والی پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ مجھے جو کردار پیش کیا گیا وہ ایک سیاست دان کا تھا اور اس کردار کے پاکستان کے بارے میں منفی خیالات تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں کوئی ایسا کردار ادا نہیں کر سکتا جو میرے ملک کے خلاف ہو اور اس لیے میں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
معروف اداکار بہروز سبزواری نے بھارت میں کامیڈین جونی لیور سے ہونے والی ملاقات کا دلچسپ قصّہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جونی لیور کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہوئی، اُنہوں نے مجھے بھارت کے ایک ہوٹل میں میری اہلیہ کے ساتھ دیکھا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہوٹل میں اہلیہ کے ساتھ چلتے ہوئے جونی لیور نے مجھے پیچھے سے آکر زور سے گلے لگا لیا اور بلند آواز میں کہا ’قباچہ بھائی، آپ کب آئے؟ جس کے بعد وہ ہمارے ساتھ 8 گھنٹے بیٹھے، ہمارے لیے کھانا منگوایا، ہمیں بہت ہنسایا اور ہم نے بہت اچھا وقت گزارا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/596264/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/596264/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News