راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پر اہم بیان سامنے آگیا

راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پر اہم بیان سامنے آگیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت آج صبح ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس بھارت پہنچی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا استقبال کیے جانے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ہار پہنائے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے راکھی نہیں فاطمہ نام سے بلایا جائے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرا بلاوا آیا۔
انہوں نے کہا کہ میں عمرہ کرنے کے بعد بہت پرسکون محسوس کر رہی ہوں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ آپ لوگ باتیں کرتے ہیں، جو مسلمان ہو کر مندر جاتے ہیں، آپ لوگ اُنہیں کچھ نہیں بولتے، اگر ایک ہندو لڑکی کعبہ شریف چلی گئی، خدا سے ملی تو آپ لوگوں نے طوفان برپا کر دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/607495/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/607495/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

