Advertisement

منظر صہبائی نے شادی کی پیشکش کی تو میں حیرت میں پڑگئی؛ ثمینہ احمد

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب منظر صہبائی سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے شادی کی پیشکش کی۔

حال ہی میں اداکارہ ثمینہ احمد ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ منظر صہبائی اور اپنی شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور اپنی محبت کی دلچسپ کہانی مداحوں سے شیئر کی۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ منظر صہبائی سے پہلی مرتبہ ان کی ملاقات ڈرامہ  دھوپ کی دیوار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب اُنکی دوبارہ ملاقات ہوئی تب اداکار نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

کورونا وبا کے دوران سن 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے نکاح کرنے والی 73 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل نوجوانوں کی طرح منظر صہبائی سے گھنٹوں فون پر باتیں کیا کرتی تھیں اور اسی دوران اُنہیں احساس ہوا کہ وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب منظر صہبائی نے شادی کی پیشکش کی تو میں حیرت میں پڑگئی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے مگر جب کورونا وبا کے دوران راستے بند ہونے کی وجہ سے ملاقاتوں میں دشواری آئی تو منظر نے کہا کہ ہمیں نکاح کر لینا چاہیئے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/608075/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/608075/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version