Advertisement

گلوکاروں میں صلاحیت نہیں اسی لیے وہ پرانے گانوں کے ریمیک بنا رہے ہیں، آشا بھوسلے  

گلوکاروں میں صلاحیت نہیں اسی لیے وہ پرانے گانوں کے ریمیک بنا رہے ہیں، آشا بھوسلے  

عالمی شہرت یافتہ بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشاہ بھوسلے نے کہا ہے کہ گلوکاروں میں صلاحیت نہیں اسی لیے وہ پرانے گانوں کے ریمیک بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ آشاہ بھوسلے نے اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے نئے مقبول گانے ‘واٹ جھمکا’ پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ میوزک ڈائریکٹر یا گلوکاروں میں کچھ نیا بنانے کی صلاحیت ہے تو نیا لے کر آئیں چونکہ ان میں صلاحیت نہیں ہے اسی لیے وہ پرانے گانوں کے ریمیک بنا رہے ہیں۔

آشا بھوسلے نے ‘واٹ جھمکا’ گانے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرانا گانا ہے، میوزک ڈائریکٹر میں کچھ نیا بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے گانوں میں بول، گلوکار، میوزک اور اداکار سب کچھ موجود ہوتا ہے،  اگر گانوں کو اچھی طرح شوٹ نہ کیا جاتا تو تصویر کشی کا کوئی اثر نہیں ہوتا، یہ ایک ٹیم کی کوشش ہوتی ہے جو اچھا کام بناتے ہیں۔

خیال رہے ‘واٹ جھمکا’ گانے کو گلوکار ارجیت سنگھ اور جونیتا گاندھی نے گایا ہے جو 1966 میں بننے والی مشہور فلم ‘میرا سایا’ کے گانے ‘جھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں’ کا ریمیک ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/612925/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/612925/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version