جب پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تو مجھے ایک بڑا ثقافتی جھٹکا لگا، اداکارہ زویا ناصر

جب پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تو مجھے ایک بڑا ثقافتی جھٹکا لگا، اداکارہ زویا ناصر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ میں جب پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تو مجھے ایک بڑا ثقافتی جھٹکا لگا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ زویا ناصر کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تو مجھے ایک بڑا ثقافتی جھٹکا لگا، جب میں نے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں کو چھوٹی چھوٹی تقاریب میں بھی شادی جیسے میک اوور کے ساتھ شرکت کرتے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں دراصل کاسمیٹولوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا گئی تھی اور وہاں پر تعلیم مکمل ہونے کے بعد اپنا لائسنس حاصل کرنے کے لیے بہت کوششیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آنے پر میں یہ جان کر حیران رہ گئی کہ یہاں کوئی بھی لائسنس یا رسمی ڈگری کے بغیر بیوٹی سیلون کھول سکتا ہے۔
زویا ناصر نے بیرون ملک رہنے کا تجربہ اور امریکی شہریت ہونے کے باوجود بھی پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی۔
اداکارہ کے مطابق میں اپنے ملک سے گہرا لگاؤ رکھتی ہوں اور یہاں سکون محسوس کرتی ہوں، میرے خیال سے پاکستانیوں کا اپنی ثقافتی جڑوں سے مضبوط تعلق ہے جس کی وجہ سے میں یہاں خود کو زیادہ پُرسکون محسوس کرتی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/615694/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/615694/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

