Advertisement

“عمرہ اپنے پیسوں سے کیا یا کسی نے دیے؟” خاتون کا فہد مصطفیٰ پر طنز

عمرہ اپنے پیسوں سے کیا یا کسی نے دیے؟ خاتون کا فہد مصطفیٰ پر طنز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ جب وہ پہلی بار عمرہ ادا کرنے گئے تو ایک خاتون نے پوچھا کہ اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دیے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنے کریئر کے علاوہ دیگر موضوعات سے متعلق بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد صلاح الدین تونیو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ محکمہ انسداد منشیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چیف ڈرگ انسپکٹر تھے، انہوں نے اپنے والد کے کہنے پر فارمیسی کی ڈگری حاصل کی۔

فہد مصطفیٰ نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں زندگی میں پہلی بار عمرہ ادا کرنے گیا تھا تو وہیل چیئر پر بیٹھی تقریباً 70 یا 80 سالہ بزرگ خاتون نے مجھے پہچانا اور اپنے پاس بلایا، میں سمجھا کہ شاید دعا یا پیار دینے کے لیے بلا رہی ہیں لیکن جب میں ان کے پاس گیا تو خاتون نے کہا کہ بیٹا اپنے پیسے سے آئے ہو یا کسی نے دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار جب بولی وڈ میں اداکاری کرنے جارہے تھے تو وہ پاکستان میں اپنا نام بنانے میں مصروف تھے اور آج ایک بار پھر وہ یہی کررہے ہیں۔

انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ آج بہت سے اداکار نیٹ فلکس میں کام کرنے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور پھر اپنے 4، 5 سال برباد کردیں گے، اس دوران میں نے ویب سیریز پروڈیوس کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے اداکار، رائٹرز اور ڈائریکٹرز ہماری انڈسٹری کو سنجیدہ لیں تو میرے خیال میں پاکستان کے اندر صلاحیت ہے کہ ہم خود اپنا پورٹل بنا سکیں، مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنی انڈسٹری کو سنجیدہ نہیں لیتے، جب ہر طرف افراتفری ہو تو مواقع زیادہ ہوتے ہیں اور اس وقت ملک میں بہت زیادہ افراتفری مچی ہوئی ہے۔

Advertisement

فہد مصطفیٰ کے مطابق ان کا شوبز انڈسٹری کے اندر اور باہر کوئی دوست نہیں ہے، میں سچے دوستوں پر یقین رکھتا ہوں لیکن میرے بچپن کے دوست اب دوست نہیں رہے کیونکہ اس وقت میں بہت مصروف رہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب انڈسٹری میں مجھ سے کوئی دوستی نہیں کرتا، سب کے اپنے مقاصد ہیں، مجھے جلدی معلوم ہو جاتا ہے جب کوئی اپنے مقصد کے لیے مجھ سے دوستی کرتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/625211/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/625211/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version