مہناز معمر رانا اپنے شوہر کے دفاع میں بول پڑی

مہناز معمر رانا اپنے شوہر کے دفاع میں بول پڑی
پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے جس میں انہوں نے میزبان کے پوچھے جانے والے سوال پر پریانکا کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیاتھا۔
گزشتہ دنوں معمر رانا ایک یو ٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا کے بارے میں بھی بات کی تھی جسے وہ میک اپ کے بغیر پہچان نہیں پائے تھے۔ جبکہ میز بان نے بھارتی اداکارہ کے رنگ روپ سے متعلق متنازع گفتگو کی۔
اس کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان و ماڈل متھیرا نے سینئر اداکار معمر رانا کو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے لکھا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ ان سب کو یہ کیونکہ لگتا ہے کہ گھریلو ملازمہ ہونا بدصورتی کی علامت ہے، ہوسٹ کو شرم آنی چاہئے، کیونکہ ہم باحیثیت معاشرہ گورے رنگ کو بہتر بناکے پیش کرتے ہیں۔
متھیرا کی جانب سے تنقید کا نشانا بنائے جانے کے بعد فلمی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا اپنے شوہر کا دفاع کرنے میدان میں آگئی۔
انہوں نے متھیرا کی انسٹا اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں جتنا بڑا اسے بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹ کی کوششوں کے باوجود معمر نے بھارتی اداکارہ کی نگت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ میک آپ کے بغیر پریانکا کو پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کیونکہ وہ مختلف دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اداکارہ جب انسانی حقوق کی سفیر تھیں اور انہوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند نہیں کی تو اس وقت کسی نے اس اداکارہ کو کچھ نہیں کہا ، جس طرح اس وقت معمر کو کہہ رہے ہیں۔
مہناز معمر کے مطابق پوڈ کاسٹ ہوسٹ کونٹرورسی چاہتا تھا، جو اس کے انداز اور سوال سے ظاہر ہے، اس نے آپ سب کی وجہ سے وہ حاصل کرلی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/626965/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/626965/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News