معروف ہسپانوی اداکارہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

معروف ہسپانوی اداکارہ ارسولا کوربیرو نے بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
معروف ہسپانوی شو ’منی ہیسٹ‘ کی اداکارہ ارسولا کوربیرو نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
’منی ہیسٹ‘ کے 5 ویں اور آخری سیزن کی ریلیز سے قبل ہسپانوی اداکارہ ارسولا کوربیرو کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو سامنے آیا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ مایہ ناز انڈسٹری ہے اور میں اب تک کافی بھارتی فلمیں دیکھ چکی ہوں۔
ارسولا کا کہنا تھا کہ‘میں معتدد فلمیں دیکھنے کے باجود ان کے نام بھول جاتی ہوں۔ لیکن مجھے صرف ایک فلم کا نام یاد ہے جس کی میں بہت بڑی مداح بھی ہوں اور وہ ہے ’سلم ڈاگ ملینئر۔‘
دورانِ انٹرویو اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے چیلنجز پسند ہیں، میں اپنی اداکاری کو مخصوص نہیں کرنا چاہتی۔ اگر میرے پاس وقت ہوا تو میں ہندی زبان سیکھ کر بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/646267/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/646267/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

