Advertisement

شوبز انڈسٹری میں جن چیلنجز کا سامنا کیا وہ مختلف نوعیت کے تھے، اداکار عاشر وجاہت

شوبز انڈسٹری میں جن چیلنجز کا سامنا کیا وہ مختلف نوعیت کے تھے، اداکار عاشر وجاہت

پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار عاشر وجاہت نے کہا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جن چیلنجز کا سامنا کیا وہ مختلف نوعیت کے تھے۔

حال میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ ’جان‘ ان کے کریئر کا اہم اور انتہائی دلچسپ پروجیکٹ تھا اور فلم کی شوٹنگ کا تجربہ انتہائی شاندار رہا۔

انہوں نے اداکارہ رومیسہ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رومیسا میری بہت اچھی دوست اور اداکارہ ہے، جب ایک اچھا اداکار آپ کے سامنے کھڑا ہو تو آپ مزید بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنے تجربے کی جہاں تک بات ہے تو میں اس حوالے سے بہت خوش قسمت رہا ہوں کیونکہ میرے والدین نے میری رہنمائی کی اور بہت سے لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا، اس لیے مجھے کسی چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور میں اس کا بہت شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ عاشر وجاہت نامور ہدایت کار وجاہت رؤف اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے میں نے جن مشکلات کا سامنا کیا وہ یہ ہیں کہ جب آپ بہت کم عمری میں اداکاری کرنا شروع کر دیتے ہیں، اس کے درمیان ایک وقت ایسا آتا ہے جب کام ملنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، انڈسٹری میں بہت زیادہ مقابلہ ہے، یہ کوئی چیلنج نہیں تھا، لیکن میں کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا، جو میرے کام کو نمایاں کرے کیونکہ ہماری انڈسٹری میں ہت سارے اچھے اداکار موجود ہیں، لہذا نمایاں اور منفرد کام کرنا ضروری ہے۔

Advertisement

عاشر وجاہت نے مزید کہا کہ انہوں نے جن چیلنجز کا سامنا کیا وہ مختلف نوعیت کے تھے، اداکاری کے سفر میں ہمیشہ سیکھنا ہوتا ہے، ایک لمحہ جب مجھے لگتا ہے کہ میں سب کچھ جانتا ہوں اس وقت میں سب سے بڑا ناکام ہوں، میں ہر پروجیکٹ میں بہتری لانے کی کوشش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ عوام میری صلاحیتوں کو پسند کریں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/702917/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/702917/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version