محبت انسان کے ہر رشتے میں ہوتی ہے، عثمان مختار

محبت انسان کے ہر رشتے میں ہوتی ہے، عثمان مختار
پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ محبت انسان کے ہر رشتے میں ہوتی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ لوگوں کی محبت بوائے فرینڈ، گرل فرینڈ یا میاں بیوی تک محدود ہوتی ہے لیکن محبت دراصل انسان کے ہر رشتے میں ہوتی ہے اور اسے صرف رومانس تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سوچتے کہ جلدی یا دیر سے شادی کرنے سے کوئی فرق پڑتا ہے، جلدی شادی کرنا بھی غلط نہیں ہے اور دیر بھی ٹھیک ہے جب تک کہ آپ اپنے لیے بہترین شخص کا انتخاب نہیں کرلیتے۔
عثمان مختار نے کہا کہ اہلیہ زنیرہ پہلے دوست تھیں اور ان کے رشتے کی سب سے اچھی بات ان کی دوستی ہے، وہ کچھ دوستوں کے ذریعے ملے اور پھر اکٹھے ہو گئے۔
واضح رہے کہ عثمان مختار بہت باصلاحیت اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایت کار بھی ہیں، ان کے پرستار انکے کام کو پسند کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/734062/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/734062/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News