گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا خود سے متعلق اہم انکشاف

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا خود سے متعلق اہم انکشاف
معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے خود سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے گلوکاری سمیت دیگر معاملات پر کھُل کر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والد پاک فوج میں تھے، اس لیے ان کا تبادلہ ہوتا رہتا تھا اور وہ والد کے تبادلے کی وجہ سے پورا ملک گھوم چکی ہیں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ وہ بہت عرصہ امریکا میں بھی رہی ہیں، اس لیے وہ منفرد انداز میں انگریزی بول لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے کچھ گانے اتنے مقبول ہوئے کہ امریکا میں انہیں دو یہودی خواتین مداح ملیں جنہوں نے انہیں پہچان لیا اور انہیں کہا کہ وہ پاکستانی گلوکارہ ہیں۔
قرۃ العین بلوچ کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا گانا ’وہ ہم سفر تھا‘ اتنا مقبول ہوگا، گانے کی مقبولیت کے وقت انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ انہوں نے گانے کی ریکارڈنگ کے وقت غلطیاں کی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شوٹنگ کے وقت اداکار غلطیاں کرتے ہیں اور انہیں اپنی غلطیوں کا علم ہوتا ہے، اسی طرح انہیں بھی معلوم تھا کہ انہوں نے کیا کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کا گانا مقبول ہوا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے ’وہ ہم سفر تھا‘ گانا 2011 میں گایا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/765130/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/765130/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

