سہانا خان کا نئی تصاویر میں خوبصورت انداز

سہانا خان کا نئی تصاویر میں خوبصورت انداز
ایکٹنگ کی دنیا میں ڈیبیو کرنے والی کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کی نئی تصاویر میں خوبصورت انداز نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ۔
ان تصاویر میں سہانا خان کو نیلی رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ارپیتا مہتا کی ڈیزائن کی گئی ہے۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے سہانا نے کیپشن میں صرف نیلے دل کا ایموجی شامل کیا ہے جو کہ ان کے گھر منت کی بالکونی میں لی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا دی آرچیز کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
حال ہی میں، ہدایت کار زویا اختر نے اسٹار کاسٹ کے نئے سولو پوسٹرز جاری کئے ہیں، جس میں سہانا بھی شامل ہیں، جو مقبول کامک بک کے ہندوستانی موافقت میں ویرونیکا لاج کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/788198/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/788198/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

