لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے، سعود قاسمی

لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے، سعود قاسمی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار سعود قاسمی نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار سعود قاسمی نے بتایا کہ ہمارا گھر ہماری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا تاج محل ہے جسے ہم نے بہت جدوجہد کے بعد بنایا اور ایسا نہیں ہے کہ ہم نے اسے بنانے کے لیے بہت زیادہ پیسے خرچ کیے ہیں کیونکہ ہم نے اسے اچھے وقتوں میں بنایا جب چیزوں کی قیمتیں کافی مناسب تھیں لیکن اب گھر اور جائیدادیں بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جدوجہد دنیا کو بھی دکھا دی، بہت سے لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے۔
اداکار سعود قاسمی کے مطابق ہم نے اپنے گھر کو بہت پیار سے بنایا ہے اور جویریہ نے اسے خود ڈیزائن کیا ہے وہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/838501/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/838501/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

