امیشا پٹیل نے ہریتک روشن کے کیرئیر سے متعلق بڑا انکشاف کرکے ہلچل مچادی

اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری ہریتک روشن کو فلموں میں لانے کے خلاف تھی۔
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران امیشا پٹیل نے اپنی ڈیبیو فلم کہو نا پیار ہے سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری ہریتک روشن کو فلموں میں لانے کے خلاف تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جس وقت کہو نا پیار ہے آرہی تھی اسی وقت امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی لاؤنچ کیا جارہا تھا جبکہ ان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اپنا ڈیبیو کرنے جارہی تھیں۔
امیشا کا کہنا تھا کہ میرا تعلق غیرفلمی گھرانے سے تھا لہٰذا اسکرین پر آنے سے قبل پروجیکٹ کہو نا پیار ہے معمولی سا ہی لگ رہا تھا۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کئی لوگوں نے راکیش روشن کو یہ تجویز بھی دی تھی کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کردیں کیونکہ اس کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور اس کے بعد عامر خان کی فلم ’میلہ‘ ریلیز ہونی تھی۔
امیشا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے راکیش روشن سے یہ سوال بھی کیا تھا کہ آپ کس طرح ان اجنبی چہروں کو ان دو بڑی طوفانی فلموں کے درمیان میں لا سکتے ہیں؟ تو اس پر راکیش روشن نے جواب دیا کہ میں اپنی فلموں کی تاریخ تبدیل نہیں کروں گا، مجھے اپنی فلم پر بھروسہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ ڈائریکٹر کو ہم پر بھروسہ تھا اور وہ مجھ جیسی نئی لڑکی کےلیے اپنے اور اپنے بیٹے کے کیریئر کو داؤ پر لگانے کےلیے بھی تیار تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/846713/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/846713/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News