Advertisement

شمعون عباسی کا نادرعلی کوکھلا چیلنج

شمعون عباسی

شمعون عباسی کا نادرعلی کوکھلا چیلنج

نادر علی ایک سوشل میڈیا شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغازیوٹیوب پرمزاحیہ ویڈیوز بنا کر کیا اور ان کی پرانک ویڈیوزکو سوشل میڈیا پر کافی پسند بھی کیا گیا اوراس طرح وہ سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بننے میں کامیاب رہے۔

نادر علی وقت کے ساتھ ساتھ  آگے بڑھے اور انہوں نے تمام ہی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا،اور اب وہ ملک کے سب سے کامیاب پوڈ کاسٹ میزبانوں میں سے ایک میں شمار کیے جاتے ہیں۔

نادرعلی  اداکاروں، اداکاراؤں، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کو بھی اپنے پوڈ کاسٹ میں بلاتے رہے ہیں ان کے زیادہ تر پوڈ کاسٹ مہمانوں سے متنازعہ سوالات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازعہ کی وجہ بنتے ہیں اور ایک نہ ختم ہونے والی بحث شروع کر دیتے ہیں۔

Advertisement

حال ہی میں ان کا ایک تنازعہ اس وقت شروع  ہوا جب انہوں نے معمر رانا کو پریانکا چوپڑا کے بارے میں کچھ تبصرے کرنے پر مجبور کیا۔ وہ اس سے قبل سنیتا مارشل سے ان کے عقیدے کے بارے میں نامناسب سوالات بھی کر چکے ہیں۔ اور سیاستدان نبیل گبول کے ساتھ ان کا انٹرویو تمام غلط وجوہات کی بنا پر وائرل ہو گیا۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے نادر علی پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے اور اب اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی بھی اس بحث میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بک پر جا کر نادر علی کے پیدا کردہ تنازعات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے ساتھ ان کے سامنے ایک کھلا چیلنج رکھ دیا۔

شمعون نے کہا کہ ان کے پاس اس شو میں شرکت نہ کرنے کی معقول وجہ ہے لیکن انہوں نے نادر علی کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں کال کریں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شو میں شرکت کے لیے پیسے بھی نہیں لیں گے لیکن وہ نادر سے بھی کئی سوالات پوچھنا چاہیں گے۔ اور وہ  پوڈ کاسٹ کے نام پر آپ کے سامنے گوسپس کے سوا کچھ پیش نہیں کرتے۔ ان کے پاس صرف یہی ہنر ہے کہ وہ اپنے پروگرام میں معزز شخصیات کو بلا کر بے عزت کر کے پیسے کماتے ہیں۔  یہ ہے شمعون عباسی کا نادر علی کو چیلنج

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/869436/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/869436/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version