Advertisement

بیٹی کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی، اداکار جنید نیازی

بیٹی کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی، اداکار جنید نیازی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جنید نیازی نے کہا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار جنید نیازی کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ شروع کرتے وقت ان کا وزن 110 کلو گرام تھا اور فیشن شو میں انہیں دیکھنے کے بعد ایک شخص نے انہیں ’باڈی شیمنگ‘ کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا وزن دیکھنے کے بعد ایک شخص نے انہیں کہا کہ اب ان جیسے لوگ ماڈلنگ میں آئیں گے۔ مذکورہ شخص کی باڈی شیمنگ کے بعد انہوں نے محنت کر کے تین ماہ میں اپنا وزن 30 کلو کم کیا اور پھر مسلسل انہوں نے وزن کم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کرتے وقت انہوں نے ملازمت بھی شروع کردی تھی، کیونکہ ماڈلنگ سے انہیں اتنی کمائی نہیں ہوتی تھی۔ شادی کے بعد ماڈلنگ میں کبھی کبھار ان کی پورے مہینے کی کمائی محض 3 ہزار روپے ہوتی تھی اور اس وقت ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی متوقع تھی۔

جنید نیازی کے مطابق لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی قسمت بدل گئی اور انہیں بڑے بڑے پروجیکٹس میں کام ملنے لگا اور آج وہ ایک اچھے اور مصروف اداکار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/870109/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/870109/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version