Advertisement

وہاج کے ساتھ کام کرنا اتفاق تھا، اداکارہ یمنیٰ زیدی

وہاج کے ساتھ کام کرنا اتفاق تھا، اداکارہ یمنیٰ زیدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ اداکار وہاج علی کے ساتھ کام کرنا اتفاق تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا ان کا اور اداکار وہاج علی کا کریئر بہترین رہا ہے، ڈراما تیرے بن میں وہاج کے ساتھ کام کرنا اتفاق تھا اور حیران کن طور پر لوگوں کو ہماری کیمسٹری بے حد پسند آئی۔

انہوں نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ نے ہمیشہ کسی ٹوئٹ یا کمنٹ سیکشن پر انہیں سراہا ہے جبکہ انہیں ساتھی اداکاروں بالخصوص سینئرز کی جانب سے سراہنا بہت ضروری ہے۔

ڈراموں کے اسکرپٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے اسکرپٹس اور مواد پر کام کرنے کی بہت ضروری ہے۔

ڈراموں میں رومانس سین پر بات کرتے ہوئے یمنیٰ خان نے کہا کہ میرے خیال میں میرا اور وہاج کا کام الگ نظریے سے دیکھا جائے تو ہم دونوں نے اپنے کریئر میں بہت اچھے کردار کیے ہیں، رومانس بھی ڈرامے کا حصہ ہے، ڈراما تیرے بن میں ہم دونوں نے اتفاق سے ایک ساتھ کام کیا تھا اور لوگوں کو ہماری کیمسٹری بہت پسند آئی۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کے مطابق میں نے اپنے کریئر کے دوران بہت سارے پروجیکٹس کیے اور ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ایک ڈرامے میں مخصوص سین پرفارم کیا اور اس وقت جو میں محسوس کیا تب مجھے ایسا لگا کہ میں نے کچھ حاصل کرلیا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ احساس یوٹیوب اور ٹوئٹر ٹرینڈنگ کے بارے میں نہیں ہے لیکن اس مخصوص سین پرفارم کرنے کے دوران جو میں نے محسوس کیا میرے خیال سے یہ اب تک کا سب سے بڑا لمحہ تھا اور آگے میں چاہتی ہوں کہ اپنے اداکاری میں مزید بہتری لاؤں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/876051/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/876051/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version