Advertisement

گلوکارہ نیّرہ نور کو مداحوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا

گلوکارہ نیّرہ نور کو مداحوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا

بلبلِ پاکستان کا ٹائٹل حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ نیّرہ نور کو مداحوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا ہے۔

نیّرہ نور 3 ومبر 1950 میں بھارتی ریاست آسام میں پیدا ہوئیں جبکہ وہ 50 کی دہائی کے آخر میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں۔

ان کا کرئیر 70 کی دہائی سے شروع ہوا اور سنہ 2022 تک جاری رہا۔

نیّرہ نور نے لاتعداد مشاعروں اور موسیقی کی محفلوں میں اپنی آواز سے شعروں کو زندگی بخشی۔

نیّرہ نور کا شمار ملک کی ٹاپ پلے بیک سنگرز میں ہوتا ہے، 1973 میں انہیں فلم گھرانہ میں بہترین پلے بیک سنگر کے لیے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Advertisement

نیّرہ نور نے اپنے دور میں فلم اور ٹی وی کے لیے ہر بڑے موسیقار کے ساتھ کام کیا، انہوں نے پی ٹی وی ڈراما سیریل ’تیسرا کنارا‘ کے لیے احمد شمیم ​​کی شاعری ’کبھی ہم بھی خوبصورت تھے‘ اپنی آواز میں گنگنائی۔

انہوں نے اپنے شاندار کریئر کے دوران کئی ایوارڈز اور تعریفیں سمیٹیں، ساتھ ہی سنہ 2005 میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔

ان کی خوبصورت اور مترنم آواز کی وجہ سے انہیں بلبل پاکستان کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نیّرہ نور کا انتقال 21 اگست کو مختصر علالت کے بعد کراچی میں ہوا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/888055/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/888055/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version