سمانتھا کا اپنے علاج کیلیے کسی اداکار سے 25 کروڑ روپے لینے کی افواہوں پر ردعمل

سمانتھا کا اپنے علاج کیلیے کسی اداکار سے 25 کروڑ روپے لینے کی افواہوں پر ردعمل
سمانتھا نے اپنے کے علاج کے لیے 25 کروڑ لینے کی خبروں کی مذمت کی اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ جو معلومات شیئر کرتے ہیں اس کے لیے ذمہ دار بنیں۔
سمانتھا روتھ پربھو نے اپنے علاج کے لیے تیلگو سپر اسٹار سے 25 کروڑ کی مالی مدد لینے کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا اور واضح کیا کہ وہ اپنا خیال خود رکھ سکتی ہیں اور غلط رپورٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ان کے علاج کے بارے میں جو معلومات دے رہے ہیں اس کے ساتھ ذمہ دار بنیں۔
خیال رہے کہ کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سمانتھا نے اپنے علاج کے بوجھ کی وجہ سے ٹالی ووڈ کے ایک اعلیٰ درجے کی اسٹار سے مالی مدد لی۔ تاہم اس اسٹار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
سمانتھا فی الحال کام سے بریک پر ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت پر توجہ دینے کے لیے چھ ماہ کے لیے اداکاری سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/911795/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/911795/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

