کے کے کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر گلوکار کی بیٹی کا جذباتی پوسٹ

کے کے کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر گلوکار کی بیٹی کا جذباتی پوسٹ
کے کے نام سے مشہور گلوکار کرشن کمار کنناتھ کی 55 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، ان کی بیٹی تمارا نے سوشل میڈیا پر ایک دل چھو لینے والا پوسٹ شیئر کیا ہے۔
حال ہی میں گلوکار کی بیٹی تمارا نے اپنے والد مرحوم کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں تمارا کو اپنے والد کی گود میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جو پیانو بجانے میں مصروف ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ، “سالگرہ مبارک ہو والد صاحب، آپ سے اس سے زیادہ پیار کرتی ہوں جس کی وضاحت میں کبھی نہیں کر سکوں گی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ، ’’آپ کی بہت یاد آتی ہے، کم از کم میرے خوابوں کے ذریعے زندگی میں واپس آنے کا شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ ہم ایک بار پھر ایک ساتھ کیک کھا سکتے ہیں۔‘‘
کے کے اپنے گانوں کے لیے مشہور تھے، جیسے ہم دل دے چکے صنم سے ٹڈپ ٹڈپ، بچنا اے حسینو سے خدا جانے، اوم شانتی اوم سے آنکھوں میں تیری، کائٹس سے زندگی دو پل کی اور بہت سارے یادگار گانے کی لسٹ موجود ہے، نے 31 مئی 2022 کو دنیا کو خیرباد کہا۔
وہ جنوبی کولکتہ میں نذرل منچ میں پرفارم کرتے ہوئے بیمار ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/921996/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/921996/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News