Advertisement

معاشرے میں لوگوں نے عزت کو خواتین سے جوڑ دیا ہے، اداکارہ حریم فاروق

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ معاشرے میں لوگوں نے عزت کو خواتین سے جوڑ دیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حریم فاروق نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو انہیں والدین کے بجائے دوسرے افراد نے بہت کچھ سنایا اور یہ تک کہا کہ جس پروفیشن میں جا رہی ہیں وہاں عزت نہیں ہوتی۔

حریم فاروق نے کہا کہ جب انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو سب حیران رہ گئے اور انہوں نے طرح طرح کے سوالات کرنا شروع کردیے لیکن ان کے والدین راضی ہوگئے، جس پر انہوں نے کسی اور کی کوئی پرواہ نہیں کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ فیلڈ میں آنے کے بعد انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن انہوں نے لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دی، کیونکہ عزت دینے والا خدا ہوتا ہے، لوگ کون ہوتے ہیں عزت دینے والے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں لوگوں نے عزت کو خواتین سے جوڑ دیا ہے اور خواتین کے لیے ہی ہر فیلڈ میں عزت کی بات کی جاتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/931449/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/931449/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version