Advertisement

کاجول کے ساتھ ’نامناسب‘ مناظر شوٹ کروانے پر علی خان کا ردِعمل  

کاجول کے ساتھ ’نامناسب‘ مناظر شوٹ کروانے پر علی خان کا ردِعمل  

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکار علی خان نے بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ساتھ بھارتی ویب سیریز میں نامناسب مناظر شوٹ کروانے پر ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار کاجول کے ساتھ اس قسم کے سین شوٹ کروائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور کاجول نے شوٹنگ کے دوران 48 دن ایک ساتھ گزارے، ہماری شوٹنگ 54 دن میں ختم ہونی تھی جسے 48 دنوں میں مکمل کیا گیا اور بوس و کنار کے مناظر کو آخری دن ریکارڈ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رومانوی مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے پر بھروسہ کریں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں۔

علی خان کے مطابق ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت اداکاروں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر اسکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کاجول ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ویب سیریز کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جبکہ مجھے بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ کاجول اور علی خان کی ویب سیریز ‘دی ٹرائل’ رواں برس 14 جولائی کو بھارت میں آن لائن اسٹریمنگ پورٹل ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/970459/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/970459/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version