15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کے لیے منتخب ہوئی تھی، اداکارہ آمنہ الیاس

15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کے لیے منتخب ہوئی تھی، اداکارہ آمنہ الیاس
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ میں 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کے لیے منتخب ہوئی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ آمنہ الیاس نے بتایا کہ جب وہ 15 سال کی تھیں تو اپنی بہن عظمیٰ الیاس کے ساتھ ایک فیشن شوٹ میں ان کے ساتھ گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ فیشن شوٹ میں گئی تھی، رنگت میں سانولی اور جسامت میں بہت پتلی تھی، فراک پہنا ہوا تھا، بہن کی شوٹنگ کے دوران میں سیٹ پر تھی اور بہت شرمیلی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیٹ پر موجود نامور فوٹوگرافر اور میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس نے مجھے دیکھا اور انہوں نے میری کچھ تصاویر بنائیں جو بہت خوبصورت آئی تھیں۔ انہوں نے وہ تصاویر اپنی والدہ کے ساتھ شیئر کیں اور انہی کی رضامندی سے بطور ماڈلنگ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔
آمنہ الیاس کے مطابق ہر انسان خوبصورت ہے، اداکار جو کردار اچھی طرح نبھا رہا ہے انہیں اسی کے لیے کاسٹ کرلینا چاہیے۔
خیال رہے کہ آمنہ الیاس نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی ریمپ پر واک کر کے خود کو منوایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/990923/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/990923/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

