ماں سری دیوی سے مشابہت پر جھانوی کپور ہوئیں جذباتی

ماں سری دیوی سے مشابہت پر جھانوی کپور ہوئیں جذباتی
جھانوی کپور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی باصلاحیت نوجوان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ 2018 میں ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم دھڑک کے ساتھ ڈیبیو کرتے ہوئے، اداکارہ نے اپنی اداکاری کی شاندار اور سادگی سے اپنے لیے ایک خاص مقام بنایا۔
اداکارہ اس وقت نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’باوال‘ کی کامیابی لطف اندوز ہو رہی ہیں اور مداحوں نے فلم میں ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔
تاہم اب انسٹاگرام پر ایک فین پیج نے انگلش ونگلش میں سری دیوی کے ششی اور باوال کی نشا کے مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں، دونوں فلموں کے مناظر نشا اور ششی کے درمیان مماثلت کو ظاہر کرتے ہیں جس پر اداکارہ نے جذباتی انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جھانوی نے لکھا، “جھوٹ نہیں بولوں گی، اس نے مجھے رولادیا ہے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/995142/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/995142/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

