Advertisement

شادی کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ والدین کریں گے، عاصم اظہر

انڈرریٹڈ ہونا اوور ریٹڈ ہونے سے بہتر ہے، عاصم اظہر

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ شادی کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ والدین کریں گے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ویب پیج کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر، گانوں اور نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

  شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ شادی کب ہو گی؟ سوال کے جواب میں عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ جب منگنی کی ہے تو شادی بھی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا پرانے خیالات کا ہوں، مجھے اچھا لگتا ہے کہ اپنی خاندانی اقدار کا خیال رکھوں، اس لیے وہی روایتی جواب دوں گا کہ شادی کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے فیصلہ والدین کریں گے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ شادی کب ہو گی، اس کے بارے میں میرے اور میرب کے والدین ہی فیصلہ کریں گے، یہ ہم دونوں کا فیصلہ ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس میں برکت ہوتی ہے اور دوسروں کو بھی میرا یہی مشورہ ہے کہ جہاں اپنی مرضی ہو وہاں والدین کی رضامندی بھی شامل ہونی چاہیے۔

Advertisement

معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میرے والدین سے ہی رجوع کرنا پڑے گا، لیکن شادی کی تاریخ جب بھی طے ہو گی سب کو معلوم ہو جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/105863/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/105863/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version