اُشنا شاہ کونسا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں؟

اُشنا شاہ کونسا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں؟
پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ طلاق یافتہ خاتون کا کردارکرنے کی خواہشمند ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے ایسے اسکرپٹ میں کام کیا ہے جن میں طلاق کو منفی انداز میں دِکھایا گیا ہے، اگرچہ میں اسکرپٹ تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے لیکن طلاق سے متعلق میرے خیالات بالکل مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے اور میری والدہ نے ہمیں سنگل پیرنٹ کے طور پر پالا ہے، ہماری بہترین پرورش اور دیکھ بھال کے لیے تین ملازمتیں کیں۔
اُشنا شاہ نے کہا کہ میں ایک ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہوں جس میں طلاق یافتہ خاتون کو مثبت انداز میں دِکھایا جائے اور یہ پیغام دیا جائے کہ طلاق کے بعد بھی خوشحال زندگی گزاری جاسکتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسا کردار ہو جس میں طلاق یافتہ خاتون خود مختار زندگی گزار کر معاشرے میں مثال قائم کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اسکرپٹ کے لیے پروڈیوسر کو راضی کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ ایسے ڈراموں پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/115257/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/115257/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News