Advertisement

کنگنا رناوت کی فلم چندر مکھی 2 ریلیز

کنگنا رناوت

ریلیز کے پانچویں دن فلم ‘ چندر مکھی 2 ‘ نے باکس آفس پر کتنے کروڑ کا بزنس کیا؟

انتہائی متوقع ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی 2 کو فلم بینوں کے لیے آج سنیما میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فلم چندر مکھی 2 کی ہدایت کاری پی واسو نے کی ہے جس میں راگھوا لارنس اور کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

اس فلم کے حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ جو کہ رواں ماہ 15 ستمبر تھی، مبینہ طور پر اسے تبدیل کر کے دو ہفتے بعد یعنی 28 ستمبر رکھی گئی۔

فلم کی ریلیز میں التواء کی بنیادی وجوہات میں سے ایک  یہ بھی ہے کہ پروڈکشن ٹیم اور اسٹوڈیو کو فلم کے بصری اثرات کو بڑھانے کے لیے اضافی وقت درکار ہے۔

چندر مکھی 2 کو 28 ستمبر 2023 کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ کئی دیگر فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

فلم کے قابل ذکر اداکاروں میں رادھیکا سرتھ کمار، لکشمی مینن، راؤ رمیش، اور ماہیما نمبیار شامل ہیں۔

 فلم کا میوزک ایم ایم کیروانی نے مہارت سے ترتیب دیا ہے اور فلم کو لائکا پروڈکشنز نے بڑے پیمانے پر تیار کیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت، راگھوا لارنس کی ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی 2 کے بارے میں نیٹیزین نے اپنی رائے ٹوئٹر پر شئیر کی ہیں۔

Advertisement

سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ساؤتھ سپر اسٹار راگھوا لارنس اور نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنا رناوت کی ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی 2 کے بارے میں فلم بینوں کی مختلف رائے ہیں۔

 یاد رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم چندر مکھی 2 کے ٹریلر سے ہی فینز کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی تھی۔

Advertisement

فلم چندر مکھی 2 میں اداکارہ کنگنا کے اس لُک کو بہت پسند کیا گیا ساتھ ہی صارفین کی جانب سے ان کی خوبصورتی پر مبنی کمنٹس بھی کیے گئے۔

 تاہم فلم کا پسٹر بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کنگنا رناوت بھاری زیورات سے آراستہ  خوبصورت ساڑھی پہنے ایک محل کے اندر کھڑی ہیں۔

 مداحوں نے کنگنا کی چندر مکھی کی دلکش اور کمانڈنگ تصویر کشی کے لیے اپنی تعریف کا بھی اظہار کیا ہے۔

 واضح رہے 28  ستمبر کو ریلیز ہونے والی  چندر مکھی 2 2005 کی ہارر کامیڈی چندر مکھی کا ایک انتہائی متوقع سیکوئل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/142108/amp/ کو لائک کریں

Advertisement
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/142108/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version