گلوکار اے آر رحمان کے کنسرٹ میں ہنگامہ؛ متعدد افراد زخمی

بھارت کے مشہور و معروف گلوکار اے آر رحمان کے کنسرٹ میں ہنگامہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار اے آر رحمان کا کنسرٹ بھارتی شہر چنئی میں ہوا، جس میں شرکاء کی طرف سے بدنظمی، غیر معمولی رش اور غیر معیاری اسپیکروں کی شکایت کی گئی۔
رش زیادہ ہونے کے باعث شو میں بھگڈر بھی مچی جسے سے کچھ افراد زخمی ہوئے، عورتوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ کچھ بچے بھی گم ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ شو کے منتظمین نے ضرورت سے زیادہ ٹکٹس بیچے اور رش ہونے کے باعث لوگوں کو کنسرٹ ہال کے اندر جانے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔
ایونٹس کے منتظمین نے شو میں بدنظمی پر شرکاء سے معذرت کی ہے اور انہوں نے اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ٹکٹ خرید کر شو نہ دیکھ سکے ان کی رقم واپس کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/143263/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/143263/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

