Advertisement

صبا فیصل کا پہلے بیٹے کی شادی پر کی گئی غلطیاں نہ دہرانے کا فیصلہ

صبا فیصل

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے پہلے بیٹے کی شادی پر کی گئی غلطیاں نہ دہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی کتنی تیاریاں کرلی ہیں ؟ ، جس پر انہوں نے شادی کی تیاری کے ساتھ ساتھ ماضی میں کیے گئے کچھ کاموں سے اس مرتبہ پرہیز کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ارسلان کی شادی کے زیادہ تر کپڑے آن لائن آرڈر  کیے ہیں، دلہا اور دلہن دونوں کا ہی ولیمے کا جوڑا حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) سے بنوا رہی ہوں جبکہ بارات کا جوڑا بھی میں خود بنوانا چاہ رہی تھی لیکن میری بہو نے منع کردیا کہ وہ بارات کا جوڑا خود بنائیگی۔

صبا فیصل نے کہا کہ اس دفعہ میں ماضی میں کی گئی غلطی نہیں دہراؤنگی، جیسے سلمان کی شادی کی تقریب 11 دن چلی تھی اس مرتبہ صرف میلاد، بارات اور ولیمہ ہوگا، پہلے بیٹے کی شادی کی طرح فضول خرچی سے پرہیز کریں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ کم فنکشنز رکھنے کا خیال میرے بیٹے ارسلان کا ہی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹا ہے پر بڑوں کی عقل بھی اسی میں ہے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/158138/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/158138/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version