جوان کا نیا ریکارڈ ؛ 3 دن میں 350 کروڑ کا بزنس

جوان کا نیا ریکارڈ ؛ 3 دن میں 350 کروڑ کا بزنس
شاہ رخ خان کی جوان دنیا بھر میں 7 ستمبر کو ریلیز ہو ئی اور صرف تین دنوں میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 350 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ ’جوان‘ صرف 2 دن میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔
بھارتی باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا، دوسرے دن فلم نے تقریبا 53 کروڑ کمائے۔
فلموں کے کاروبار سے منسلک منوبالا نے ٹوئٹر پر اعداوشمار پوسٹ کیے اور بتایا کہ فلم جوان صرف 2 دن میں دنیا بھر میں 200 کروڑ کمائی کرنے والے کلب کا حصہ بن گئی ہے۔
Advertisement#Prabhas vs #ShahRukhKhan #Adipurush vs #Jawan pic.twitter.com/yUEUMAbBRc
— Manobala Vijayabalan (@ManobalaV) September 10, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 125 کروڑ اور دوسرے دن 109 کروڑ کا بزنس کیا ہے، یوں دنیا بھر میں اس کی کمائی 235 کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/161535/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/161535/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

