تین دن تک دیسی کھانا کھانے کو نہ ملے تو بیمار پڑجاتی ہوں، گلوکارہ میشا شفیع

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ اگر انہیں تین دن تک دیسی کھانا کھانے کو نہ ملے تو وہ بیمار پڑ جاتی ہیں۔
حال ہی میں کینیڈا میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹورنٹو میں ہوٹلوں پر بھی دیسے کھانے ملتے ہیں لیکن وہ گھریلو کھانوں کی شوقین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دیسی کھانوں کے شوق کی وجہ سے کینیڈا میں کھانے بنانا بھی سیکھ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک اور شہر میں سپر اسٹار اور جانی پہچانی شخصیت تھیں لیکن انہیں ٹورنٹو میں اپنی پہچان بنانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔
معروف پاکستانی گلوکارہ کے مطابق اگرچہ ٹورنٹو کے عوام نے انہیں محبت دی لیکن اس باوجود یہ سچ ہے کہ انہیں اپنا مقام بنانے کے لیے محنت کرنی پڑی۔
میشا شفیع نے مزید کہا کہ انہیں یہ بات غلط اور بُری نہیں لگی کہ لاہور سے ٹورنٹو منتقل ہونے کے بعد انہیں اپنا مقام بنانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/163217/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/163217/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

