ابراہیم علی خان کی فوٹوگرافر سے گپ شپ کرتے ویڈیو وائرل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی فوٹوگرافر سے گپ شپ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ابراہیم علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو اپنی گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ابراہیم وہاں موجود فوٹوگرافر سے پوچھتے ہیں کہ “کسی نے اُن کی گاڑی دیکھی ہے کیا؟ جس پر فوٹوگرافرز جواب دیتے ہیں کہ بس آنے والی ہے”۔
یہ سُن کر ابراہیم کہتے ہیں کہ “تمہیں کیسے پتہ کہ میری گاڑی آنے والی ہے؟ جس پر وہاں موجود فوٹوگرافر کہتا ہے کہ آپ بہت جلد چھا جانے والے ہیں نہ اس لئے ہمیں اِس کی خبر ہے”۔
سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فوٹوگرافر کی جانب سے کی گئی تعریف پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ابراہیم علی خان آئندہ برس کرن جوہر کی بڑی بجٹ کی فلم میں مرکزی کردار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے۔
اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل ابراہیم علی خان کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دے چُکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/167300/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/167300/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News