اداکارہ مشی خان کی پاکستانی ڈراموں پر کڑی تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مشی خان نے پاکستانی ڈراموں پر کڑی تنقید کی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مشی خان نے کہا کہ گھروں میں قریبی رشتے جو ہماری تہذیب کا اہم حصہ ہیں جیسے کہ بھائی بہن کا رشتہ، دیور بھابھی کا رشتہ اُنہیں آج کل کے پاکستانی ڈراموں نے منفی تصویر کشی کے ذریعے گندا اور غلیظ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم ایسے ڈرامے بنانے والوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ڈرامے کیوں بنا رہے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے اس لیے ہم دکھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کسی محلے کے ایک گھر میں ایسا ہو بھی رہا ہے اور محلے کے باقی 10 گھروں میں تو ایسا کچھ نہیں ہو رہا لیکن جب یہ سب ٹی وی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے تو وہ 10 گھر جہاں رشتوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے اُنہیں بھی یہ پتہ چلتا ہے کہ رشتوں میں ایسا نامناسب رویہ بھی ہوتا ہے۔
اداکارہ مشی خان کے مطابق یہاں پوری ایک مافیا موجود ہے جو ڈراموں میں ایسا مواد دکھا کر ہمارے معاشرے کو تباہ کرنے کے لیے بہت سارے فنڈز دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ڈرامے بنانے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم ایسے ڈرامے اس لیے بھی بناتے ہیں کیونکہ لوگ ایسی ہی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس بات میں سچائی ہے کہ لوگ ایسی ہی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر تاریخی ترک سیزیز ’ارطغرل غازی‘ کو تو پاکستان میں فلاپ ہو جانا چاہیے تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/175684/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/175684/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News