سعدیہ امام کا ساتھی اداکاراؤں کو اہم مشورہ

پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے ساتھی اداکاراؤں کو اہم مشورہ دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہوجاتی ہے، تو یہ قطعاً غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اب میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے اچھی اور بروقت عمر میں شادی کی اور بڑی خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں۔
سعدیہ امام نے کہا کہ میں شوبز میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو مشورہ دوں گی کہ وہ بغیر کسی وجہ کے شادی میں تاخیر نہ کریں بلکہ جلد سے جلد شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں اور وہ اس زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صاحبہ، خوشبو، ثناء، جویریہ، عائزہ خان سمیت دیگر بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے مناسب وقت میں شادی کر کے اپنے گھر بسا لیے اور آج بھی کامیاب اداکارائیں تصور کی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس لیے یہ سوچ غلط ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہو جاتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/211381/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/211381/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

